بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ کامیابی پر خوش نہ ہونا ناممکن ہے، اور وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا، “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔”
اپنے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے تاکہ ملک کی اہم صورتحال پر متحدانہ سوچ پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اختلافات بہت ہیں، لیکن ایسے حالات میں ہمیں حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے اور وہ خیر اور تقویٰ کے نقطہ نظر سے حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کی انا پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ سمجھتے تھے ایران سرینڈر کر دے گا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، لہٰذا ہمیں مواقع ضائع نہیں کرنے چاہئیں اور یہ موقع خدا کی طرف سے آیا ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ ملک کے ایک اہم شہری ہیں، ان سے بات کرنی چاہیے، جیل میں ملاقات کے دوران انہیں راضی کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور انہیں جیل میں رکھنا ایک جرم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خواجہ آصف کو بھی الفاظ کے انتخاب میں احتیاط کی ہدایت کی۔