بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایکس (ٹوئٹر) میں خودکار ترجمہ اور نیا فوٹو ایڈیٹر متعارف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں: ایک خودکار ترجمہ (Auto Translation) اور ایک جدید فوٹو ایڈیٹر۔
کمپنی کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier کے مطابق یہ فیچرز XAI کے Grok ماڈلز پر مبنی ہیں اور دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔
خودکار ترجمہ فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پوسٹ کو اپنی پسند کی زبان میں فوراً ترجمہ کر سکتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے پوسٹ میں موجود گیئر آئیکون پر کلک کر کے اپنی زبان کے لیے آپشن فعال کرنا ہوگا۔ یہ فیچر دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی پہلے سے دستیاب ہے تاکہ مواد عالمی سطح پر زیادہ رسائی حاصل کر سکے۔
اسی کے ساتھ، ایکس کی iOS ایپ کے لیے نیا فوٹو ایڈیٹر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ صارفین اب تصاویر پر ڈرائنگ کر سکتے ہیں، ٹیکسٹ ٹولز استعمال کر سکتے ہیں اور تصویر کی مخصوص تفصیلات کو دھندلا (Blur) بھی کر سکتے ہیں۔ ایڈیٹر میں کمپنی کے Grok AI ماڈل صارف سے پوچھے گا کہ وہ تصویر میں کس طرح کی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا فوٹو ایڈیٹر جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا، تاکہ ہر صارف کے لیے تخلیقی اور آسان تجربہ ممکن بنایا جا سکے۔