فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق، عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مؤثر کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کا کردار نہایت اہم اور قابلِ ستائش ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، پاکستانی کوششوں کی تعریف








