بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر جمیعت علماء اسلام، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ ملاقات میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، مولانا اسجد محمود، ملک سکندر ایڈوکیٹ اور مفتی ابرار بھی شریک ہوئے۔
اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے خاص طور پر خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں مثبت اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔