بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرنے والے کسی بھی ملک پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ جو بھی ملک ایران کو فوجی سازوسامان فراہم کرے گا، اس سے امریکا کو فروخت ہونے والی تمام اشیا پر 50 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا اور اس میں کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے مذاکرات بھی طے پا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس جنگ بندی کے فیصلے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو کلیدی قرار دیا۔