پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 اپریل 2026 تک داخلے مکمل کریں۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں خالی نشستیں پر کرنے کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔ اب ایم بی بی ایس (MBBS) کے لیے 55 فیصد کے بجائے 52 فیصد نمبر، اور بی ڈی ایس (BDS) کے لیے 50 فیصد کے بجائے 47 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی اور اگر نشستیں خالی رہیں تو یہ رعایت لاگو ہوگی۔ نجی طبی اداروں کو مستحق طلبہ کی فیس میں کمی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ داخلے میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور مقررہ فیس سے زائد چارج کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ایم ڈی سی کا فیصلہ: ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی، داخلے 15 اپریل تک مکمل کرنے ہدایات








