پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
بشریٰ انصاری اپنی اداکاری، مزاح، تحریر، گلوکاری اور میزبانی کی صلاحیتوں کے باعث پہچانی جاتی ہیں اور ہمیشہ سے ایک خوش مزاج اور زندہ دل شخصیت کے طور پر جانی جاتی رہی ہیں، وہ اپنے منفرد لباس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
اداکارہ نے ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کی ہے اور دونوں کے درمیان مضبوط تعلق دیکھنے میں آتا ہے۔
گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی اپنے شوہر کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ فوٹو شوٹ کے دوران سیاہ شرٹ اور ٹیولپ شلوار میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ ایک وائرل گانے پر جھومتی دکھائی دیں۔
ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
متعدد صارفین نے اداکارہ کے انداز کو عمر کے مطابق غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ انہیں سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جو لوگ انہیں بچپن سے دیکھ رہے ہیں وہ اب بڑے ہو چکے ہیں مگر اداکارہ کا انداز نہیں بدلا، جبکہ بعض نے کہا کہ بڑھاپے میں اس طرح کے انداز مناسب نہیں۔
دوسری جانب کچھ افراد نے یہ بھی رائے دی کہ نوجوانوں کی نقل کر کے جوانی واپس نہیں لائی جا سکتی، جبکہ چند صارفین نے مذہبی نقطۂ نظر سے بھی ان کے طرزِ عمل پر تنقید کی۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور ان پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔









