پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اصغر علی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جن کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خواتین وِنگ ثوبیہ شاہد اور رکن صوبائی اسمبلی فرح خان بھی موجود تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر علی نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور کامیابی کی صورت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی اس نشست پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔










