اسلام آباد(نیوزڈیسک)صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے ہی عقیدت مندوں اور مریدین میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے ہیں۔
ترجمان درگاہ عالیہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔
صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت کے انتقال کی خبر سنتے ہی عقیدت مندوں اور مریدین میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پیر سید مہر فرید الحق گیلانی نے اپنی زندگی صوفی ازم کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات پر بڑی تعداد میں لوگ تعزیت کے لیے گولڑہ شریف پہنچ رہے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔









