بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف، شاہ بحرین کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی پر خراج تحسین

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم اور بحرین کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا، عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس پیش رفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا اور گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران حملوں کے تناظر میں بحرینی قیادت کی جانب سے دکھائے گئے مثالی تحمل کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران بحرین میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔