بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہری میعاد ختم ہونے سے قبل شناختی کارڈ کی تجدید کرائیں،نادرا تاکید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نادرا کی شہریوں کو ہدایت: شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں۔میعاد ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔ایسے شہری سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں۔تاخیر سے تجدید پر جرمانہ ممکن، تاہم نادرا فی الحال اس کا اطلاق نہیں کرتا۔نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہے
نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے تجدید کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کے لئے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد موبائل سمز بلاک ہو سکتی ہیں۔81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال، فوری تجدید ضروری ہےمتوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں۔شہری متوفی رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز اپنے نام پر منتقل کروائیں۔جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان۔شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت دستیاب