بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شہباز شریف سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم ہائوس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیادونوں رہنماؤں نے اب تک حاصل ہونے والی کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں۔قیادت نے تمام فریقین کی جانب سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا پاکستان دونوں جانب کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرتا رہے گا۔ ملاقات میں اتفاقوزیرِ اعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور ان کی امن کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون اور اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔