بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیراعظم کا رابطہ، پاکستانی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم عزت مآب نواف سلام سے آج ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔