کراچی(نیوزڈیسک): پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔









