واشنگٹن (نیوز ڈیسک)ٹرمپ نے جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے کا کہا تھا،امریکی میڈیا
اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان سے براہ راست مذاکرات فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔نیتن یاہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکرات کا محور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے،اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن کے قیام پر ہوگا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو لبنان میں حملے بند کرنے کا کہا،ٹرمپ نے جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے کا کہا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
یاد رہے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کو اسلام آباد میں ہونگے، دونوں ممالک کے وفود کی پاکستان آمد جلد متوقع ہے۔









