بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹلی کی وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی کو سراہا

اسلام آباد(نیوزڈسک) وزیراعظم کا اٹلی کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو اطالوی جمہوریہ کی وزیر اعظم محترمہ جورجیا میلونی نے آج ٹیلی فون کیا۔ امریکا- ایران جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم میلونی نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ امن مذاکرات کی میزبانی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی پرخلوص خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں وزیر اعظم میلونی سمیت اہم یورپی اور بین الاقوامی رہنماؤں کے جاری کردہ مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جاری جنگ پر بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا، اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا، تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔