بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گزشتہ روز کمی کے بعد ملک میں آج سونا مہنگا

گزشتہ روز کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کے اضافے سے 4753 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 اور 10 گرام کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کم ہوئی تھی۔