بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان، 4.8شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ (نیوزڈیسک) زلزلہ کامرکزقلات سے50کلومیٹردورجنوب مشرق زہری کےقریب تھا

قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں زہری کے قریب بتایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔