اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان یا وضاحت پیش کریں گے۔ قوم سے یہ خطاب ایسے وقت میں متوقع ہے جب عوام مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی فیصلوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔خطاب میں ممکنہ طور پر آئندہ قیمتوں کے تعین اور حکومتی پالیسی کے حوالے سے بھی اہم نکات سامنے آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کرینگے








