لاہور(نیوزڈیسک): بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے 2 ہزار 700 سے زائد بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیےبھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔
سکھ یاتریوں کے لیے واہگہ بارڈر پر لنگر کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور فوری طبی امدادکے بھی بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔
سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی نےدل خوش کر دیا۔
پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ ہم امن پسند لوگ ہیں، سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
سکھ یاتری پہلے ننکانہ صاحب میں کچھ دن قیام کے بعدگوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوجائیں گے، جہاں بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی۔
بعد میں سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا بھی کریں گے اور پھر سکھی یاتری 19 اپریل کو واپس روانہ ہو جائیں گے۔









