اسلام آباد (نیوزڈیسک)امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے مؤثر کردار کے بعد عالمی رائے عامہ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ اس کی تعریف کرنے والوں میں بھارتی بھی شامل ہیں۔
اپسوس کے مطابق 8 اپریل کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر 71 فیصد صارفین نے ثالثی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، شکریہ ادا کیا۔
اپسوس کے مطابق سب سے زیادہ تعریف پاکستان سے ہوئی ، جس کے بعد امریکی اور بھارتی بھی پاکستان کے کردار کے معترف نظر آئے اور پاکستان کو سراہا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین ثالثی میں بھارت کی عدم موجودگی پر اپنی حکومت پر غصہ نکالتے نظر آئے ۔
اپسوس کے مطابق جنگ بندی کے اعلان سے پہلے سوشل میڈیا پر 91 فیصد صارفین پاکستان کے ثالثی میں کردار پر ناراض تھے ۔









