اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان کو ان کے کامیاب دورۂ پاکستان کے اختتام پر رخصت کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور جاری اقتصادی تعاون پر مختصر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اسپرنگ اجلاسوں کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں محمد الجدعان سے دوبارہ ملاقات کریں گے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ شراکت داری کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی، جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گی۔









