میرپور خاص (نیوزڈیسک) نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم لیکچرار عابد لغاری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے 4 انسپکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیکچرار عابد لغاری پر طالبہ کو ہراساں کرنے اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات ہیں، جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔









