اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔
پبلک ٹرانسپوٹرز اور متعدد ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایوں میں 25 فیصد کمی کر دی، لاہور سے کراچی کا کرایہ 7190 سے 5390 روپے کر دیا گیا۔
لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2880 روپے سے 2160 روپے ، لاہور سے مری کا 3500 سے کم کرکے 2620 ، لاہور سے ملتان 2630 سے 1970 ، لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2630 روپے سے 1970 کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 3160 سے 2370 روپے ، لاہور سے ایبٹ آباد 3750 روپے سے کم کر کے 2810 روپے کر دیا گیا۔
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرکوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی فوری نافذ ہو گی۔









