کراچی (نیوزڈیسک)پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
حیدرآباد کنگزمین نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ عرفان نیازی نے 29 اور حسان خان نے ناقابل شکست 33 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں معاذ صداقت 37، عثمان خان 27 اور لبوشین 26 رنز کے ساتھ شامل رہے۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ سعد بیگ 53 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان آغا 24، محمد وسیم 25 اور اعظم خان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ نے 3 جبکہ محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔









