بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارہ ارجن کی مہاکال مندر میں حاضری، صحت، دولت اور کامیابی کی دعا

 فلم ’دھورندھر‘ کی اداکارہ سارہ ارجن(Sara Arjun) نے حالیہ کامیابیوں کے بعد روحانی سکون کے لیے مدھیہ پردیش کے مقدس مقام شری مہاکالیشور مندر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی عبادت میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مندر میں ہونے والی مشہور “بھسم آرتی” میں حصہ لیا اور نہایت عقیدت کے ساتھ دعائیں کیں۔ اس موقع پر ان کی مندر سے واپسی کی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

سارہ ارجن نے اپنے روحانی تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مقام پر آ کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیفیت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں اور یہ ان کی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

مزیدپڑھیں: سارہ لورین کی خوبصورتی کے دعووں پر سوشل میڈیا پر تنقید

اداکارہ کے مطابق انہوں نے کسی خاص چیز کی خواہش نہیں کی بلکہ عمومی طور پر صحت، دولت اور کامیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس تجربے کو انتہائی پرسکون اور یادگار قرار دیا۔

یاد رہے کہ سارہ ارجن ان دنوں فلم ’دھورندھر: دی ریوینج‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جس نے بھارتی سنیما میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔