ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف(baqir qalibaf) نے کہا ہے کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔
مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات میں ایران نے مثبت اور مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔








