پاکستان میں ایرانی ریال(irani rial) ایرانی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند ہفتوں میں تقریباً چار گنا مضبوط ہوئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیوں کے مطابق ایرانی کرنسی کے خریداروں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ
سرمایہ کار اس توقع کے تحت ایرانی کرنسی خرید رہے ہیں کہ اس کی قدر مزید بڑھ سکتی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس رجحان کی بڑی وجہ قیاس آرائی پر مبنی سرمایہ کاری ہے۔ جہاں افراد مختصر مدت میں منافع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاجروں کے مطابق سرحدی تجارت میں اضافہ، خصوصاً پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت، بھی ایرانی ریال کی مانگ بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ جس سے مقامی مارکیٹ میں اس کی گردش میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں نے بھی مارکیٹ کے رجحانات کو متاثر کیا ہے۔ تاہم اس تیزی کو مضبوط معاشی بنیاد کے بجائے غیر یقینی حالات میں متبادل کرنسی کی طرف رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران میں بڑا کریک ڈاؤن، جاسوسی کے الزام میں 50 افراد گرفتار
مالیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے رجحانات عموماً غیر مستحکم ہوتے ہیں اور ان میں اچانک تبدیلی آ سکتی ہے۔ اس لیے سرمایہ کاروں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔








