وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ میٹنگز 2026 میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عالمی مالیاتی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں کہاگیاکہ وزیر خزانہ ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے، جن کا مقصد پاکستان کے معاشی ایجنڈے اور اصلاحاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔
محمد اورنگزیب ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترجیحات، مالیاتی استحکام، سرمایہ کاری کے مواقع اور جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔
حکام کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانا، بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر پاکستان کے اقتصادی تشخص کو بہتر بنانا ہے۔
وزیر خزانہ کی شرکت کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان اجلاسوں میں عالمی معیشت سے متعلق اہم فیصلے اور پالیسی معاملات زیر بحث آئیں گے، جن کے اثرات براہ راست ترقی پذیر ممالک پر پڑتے ہیں۔
Finance Minister Senator Muhammad Aurangzeb arrives in Washington for World Bank-IMF Spring Meetings 2026. Following engagements at Harvard, the Minister will hold key meetings with global financial leaders to advance Pakistan’s reform agenda and economic priorities. pic.twitter.com/fBST3rOh3t
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 13, 2026









