بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی نیب لاہور کی درخواست میں طیبہ گل کی فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف  درخواست  میں متاثرہ خاتون طیبہ گل کے کیس میں فریق بننے کی متفرق درخوست  پر نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران متاثرہ خاتون طیبہ گل کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت  نے طیبہ گل کی وکیل سے سوال  کیاکہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟کیوں پارٹی بننا چاہتی ہیں؟ کسی اورکیس میں پارٹی بننے کا قانون کیا ہے؟ 2 طریقے ہیں وہ بتائیں، آپ پی اے سی کے سامنے شکایت کنندہ ہیں تویہاں پارٹی کیسے بن سکتی ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے طیبہ گل کی ڈی جی نیب لاہورکی درخواست میں فریق بننے کی درخواست پرنوٹس جاری کردیے اور طیبہ گل کی وکیل کو آئندہ سماعت پر فریق بننے کی درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کی۔