کراچی میں 13 سے 19 اپریل تک انسدادِ پولیو(polio) مہم کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 7536 پولیس افسران و اہلکار بشمول لیڈی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے، ضلع شرقی میں 936، غربی میں 930 افسر و اہلکار خدمات سر انجام دیں گے۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں 466، ضلع کیماڑی میں 1210 افسر و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ضلع وسطی میں 1727، ملیر میں 589 اور کورنگی میں 758 اہلکار پولیو مہم کے دوران حفاظتی ڈیوٹی دیں گے۔
کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ تمام زونل افسران سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں:صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہنگری کے انتخابات میں پیتر مجار کو کامیابی پر مبارکباد
دوسری جانب بہاول پور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کے دوران 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ادھر منڈی بہاءالدین میں بھی 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گئی، جس میں 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 14 ہزار 139 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔









