امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل(The Wall Street Journal) نے امریکا اور ایران کے مذاکرات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ سفارتکاری کے دروازے کھلے ہیں، کچھ دنوں کے اندر دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل میں ایک اور تنازع، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
رپورٹ کے مطابق علاقائی ممالک امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پرواپس لانے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں جانب سے سخت بیانات کے باوجود سفارتکاری جاری ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کیلئے خطے کے ممالک امریکا سے رابطے میں ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر محدود حملوں پر غور کر رہا ہے۔









