ایمان مزاری (Imaan Mazari)نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 فروری 2026ء کے حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں ترمیم کرکے سزا کو معطل کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی لیکن سزا معطل نہیں کی، ہائی کورٹ نے سزا معطل نہ کر کے صوابدیدی اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے باہر ہے، ملزمہ کی عدم موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان ، امریکا کا ایران پر محدود حملوں پر بھی غور:مزید پڑھیں
واضح رہے کہ ایمان زینب مزاری کو ٹرائل کورٹ نے پیکا ایکٹ 2016ء کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی، درخواست گزار پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔









