بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے 69 فیصد افراد کا مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 69 فیصد افراد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز (Maryam Nawaz) کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبے کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 69 فیصد افراد نے صوبے کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 32 فیصد نے وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کو آؤٹ اسٹینڈنگ 31 فیصد نے گڈ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 فروری کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سروے کے مطابق 56 فیصد کی رائے میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیر اعلیٰ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

سروے نتائج کے مطابق 55 فیصد نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ 33 فیصد کی رائے میں ستھرا پنجاب پروگرام سرفہرست رہا۔

سروے کے مطابق 30 فیصد نے ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن، 29 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ، 27 فیصد نے ایجوکیشن، 26 فیصد نے امن و امان کی صورتحال جبکہ 25 فیصد افراد نے انفرااسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔

سروے میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد شامل تھے، جن میں 57 فیصد دیہات اور 43 فیصد شہروں سے تعلق رکھتے تھے۔