امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کی دو کشتیوں (boats)پر امریکی حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی جنوبی کمان نے “ایکس” پلیٹ فارم پر بتایا کہ دو “مہلک کارروائیوں” میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 دہشتگر” مارے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سیاست چھوڑ سکتی ہوں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتیں، شرمیلا فاروقی
امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کشتیاں مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے معروف راستوں سے گزر رہی تھیں اور اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔ جنوبی کمان نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں ایک شخص بچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں کشتیوں پر حملوں کے بار بار احکامات دیے ہیں۔









