صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو بطور سیاسی ہتھیار(political weapon) استعمال کرنے کی کوشش سنگین نتائج کی حامل ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت آبی وسائل کے متعلق اجلاس میں پانی کی دستیابی اور آبی سلامتی پر اثرانداز ہونے والی علاقائی پیشرفت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی آبی تحفظ کیلئے تمام ضروری سفارتی اور قانونی اقدامات کئے جائیں، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کوکم سے کم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے، کسی بھی قسم کالوڈ منیجمنٹ مکمل طور پر شفاف اوراعلانیہ اندازمیں کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ایرانی سفیر ، مولانا فضل الرحمان ملاقات؛ امریکی جارحیت کیخلاف حمایت پر اظہارِ تشکر
صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں پانی کے تحفظ کی کوششوں کے سلسلے میں چھوٹے ڈیمز، ریچارج کنوؤں اورپانی ذخیرہ کے ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کردی۔ اس میٹر کو ری رائٹ کرکے تمام بلٹس اورڈاٹس ختم کرکے انوکھی سرخی بنا دیں









