بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔12 سے 16مارچ تک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچز کا آج پہلا دن ہے جو کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی۔میچ میں تبدیلیوں سے متعلق ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے بات کی گئی ہے۔بابر اعظم کے مطابق حسن علی اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

جبکہ نسیم شاہ اور افتخار احمد ٹیم سے ڈراپ ہیں۔پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم،امام الحق،عبداللّٰہ شفیق ،اظہرعلی فواد عالم محمد رضوان،فہیم اشرف،نعمان علی،ساجد خان،حسن علی،اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے،

ہم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟آسٹریلیا کی ٹیم میں عثمان خواجہ،ڈیوڈ وارنر،مارنس لبوسخانے،اسٹیواسمتھ،ٹراویس ہیڈ،کیمرون گرین،ایلکس کیری،پیٹ کمنز،مچل اسٹارک،مچل سوئپسن ،اور نیتھن لائن شامل ہیں۔،دوسری جانب اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،

اسٹیڈیم کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں ڈرا ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔