بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب پر چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں، جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا، کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی، جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دیکھانا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے، فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔