بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی گال ٹیسٹ میں جیت پرپاکستانی کرکٹ ٹیم اورقوم کومبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پرقوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پرقوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کومبارک پیش کرتا ہوں۔

بدھ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اچھی حکمت عملی اوربہترین بلے بازی پر عبداللہ شفیق کو خاص طور پرسراہتا ہوں۔ پوری ٹیم نے بہترین کھیل کے ذریعے قوم اور کرکٹ شائقین کو خوش کیا،

امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیل کے اسی بہترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔