بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2800 روپے فی تولہ اضافے کے بعد اب اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 708 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی گزشتہ روز 2800 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
بدھ کے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 44 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک ہزار 28 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ ایک ہزار 580 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔