بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے حکومت میں تبدیلی کے نام پر ملکی خزانے کو لوٹا گیا، احسن اقبال

نارووال کو علم کا شہر بنادیا ہے،عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کااظہارکیا جس پر شکر گزارہوں۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ملکی خزانے کولوٹاگیا، تبدیلی کے نام پر آنیوالوں نے عوام کوکچھ نہیں دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال کو علم کا شہر بنادیا ہے،نارووال کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کااظہارکیا جس پر شکر گزارہوں۔وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی عمودی تقسیم پر کوئی نظرثانی زیر غور نہیں ۔

ہمارے نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنایاگیا۔معرکہ حق میں پاکستان کوعظیم فتح ملی،خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔