بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

ڈیوڈ وارنر کو بھارتی صارف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر بھارتی صارف کو دو ٹوک سنا دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Warner (@davidwarner31)


آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھارتی صارف کو جواب دیا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی صارف نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل: کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹر کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی، پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت شاندار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رکھنے پر پولیس، سیکیورٹی اور ٹریفک میں تاخیر پر صبر کرنے والوں کا شکریہ۔