بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالرز کی کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1682 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام قیمت 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 885 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔