بنوں(نیوزڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران نام لئے بغیر اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج پر الزام عائدکیا ہے کہ ایک جج پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتا ہے، اس جج کا داماد الیکشن لڑ رہا ہے اور اس کی حمایت بھی کررہا ہے، اس کے سارے کیس وہ اپنے پاس بھی رکھنا چاہتا ہے، ایسا نہیں چلے گا، انصاف کی کرسی پر بیٹھا شخص انصاف کے تقاضے پورے کرتا نظر آنا چاہیے، ہم عدلیہ کو شک و شبہ سے بالاتر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ان کے فیصلوں پر کوئی اعتراض کرسکے۔
ایک جج پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتا ، انکے کیسز اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے،فضل الرحمان کا الزام








