لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملنے پہنچ گئے ۔
مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری 48 گھنٹے میں دوسری مرتبہ ملاقات کے لیے چودھری شجاعت سے ملے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے حمزہ شہباز کے لیے حمایت مانگی ہے۔ گزشتہ روز سابق صدر نے چودھری شجاعت کو خط بھی لکھا تھا اور چودھری پرویز الہٰی کو پیغام بھیجا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، زرداری ایک مرتبہ پھر چودھری شجاعت سے ملنے پہنچ گئے








