بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پن بجلی اور اضافی مقامی گیس کی دستیابی کے باعث نیشنل گرڈ میں استحکام آیا،ترجما ن پاورڈویژن

پاورڈویژن(Power Division Pakistan )کے ترجمان نے 29 اپریل کی رات پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس دوران کسی قسم کی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پن بجلی کی پیداوار تقریباً 6000 میگاواٹ رہی، جبکہ ملک میں پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 میگاواٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی اور اضافی مقامی گیس کی دستیابی کے باعث نیشنل گرڈ میں استحکام آیا، جس کے نتیجے میں ملک کے جنوبی حصوں سے بجلی کی ترسیل میں بہتری ہوئی اور مزید 100 میگاواٹ سسٹم میں شامل کرنا آسان ہوا۔ ترجمان کے مطابق جنوب سے مجموعی طور پر 500 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن بنائی گئی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، تاہم اس پالیسی کا پیک اوقات میں لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدپڑھیں:ایس سی او کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جدید دنیا سے جوڑنے کیلئے ایک اوراہم سنگ میل عبور

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی حالات کے باعث ایل این جی کی عدم دستیابی سے تقریباً 4700 میگاواٹ صلاحیت کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔ ترجمان کے مطابق ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہونے کی توقع ہے۔