بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کترینہ کیف کا وکی کوشل پر مزاحیہ جملہ وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل ایک بار پھر اپنی دلکش کیمسٹری کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں کترینہ کا شوہر کے لیے کیا گیا ایک مزاحیہ تبصرہ وائرل ہو گیا۔

وکی کوشل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے برانڈ کے ایک پراڈکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا Caffeinated cheeks for caffeinated me جس پر کترینہ کیف نے اسی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں لکھا کہ نیند سے محروم والد کے لیے بہترین ہے (Best for sleep-deprived dads)

یہ مزاحیہ تبصرہ مداحوں کو بے حد پسند آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

نومبر میں بیٹے کی پیدائش کے بعد دونوں فنکار والدین بننے کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل نے غزہ امدادی فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

وکی کوشل مختلف انٹرویوز میں کترینہ کیف کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں ایک بہترین ماں قرار دیتے ہیں، جبکہ مداح بھی اس جوڑی کی نجی زندگی کی جھلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب کترینہ کیف اپنے بیوٹی برانڈ کو تیزی سے وسعت دے رہی ہیں، جبکہ وکی کوشل فلم لو اینڈ وار پر کام کر رہے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی شامل ہیں کی۔ یہ فلم21 جنوری 2027ء کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔