لاہور(ممتازرپورٹ) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کی حفاظت کےلئے سکیورٹی فورسز تعینات کرنے کے سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ۔دوست محمد مزاری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایوان میں سابقہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر ان کی جان کو خطرہ ہے ۔پنجاب اسمبلی کی غیر معمولی سکیورٹی ناگزیر ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے کل جمعہ کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی غیر معمولی حفاظت کےلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی حفاظت کےلئے سکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں ،وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے ابھی سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ، مجھے میرے کام سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں کچھ عناصر ملوث ہیں ،فوری طور پر سکیورٹی کےلئے فورسز کو بجھوایا جائے ، خط عدلیہ کے حکم کی تعمیل میں لکھ رہا ہوں ،ایوان کی کارروائی اور مجھے کام کرنے سے روکا جا رہا ہے ۔
میری جان کو خطرہ ،فورسز تعینات کی جائیں، دوست مزاری کا چیف سیکرٹری کو خط








