لاہور (نیوز ڈیسک))ق لیگ کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیاگیاہے جو کہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر دوپہر ترین بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت چوہدری پرویز الہیٰ کریں گے ، اجلاس میں اراکین اسمبلی اور چوہدری شجاعت بھی شریک ہوں گے ،
جس دوران سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔ ق لیگ وزیراعظم کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی ، پارلیمانی پارٹی نے فیصلے کے تمام اختیارات چوہدری پرویز الہیٰ کو دے رکھے ہیں ۔