واشنگٹن: (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک اور اعلیٰ سطح پر رابطہ ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق ا مریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین سے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقا ت کی ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ معیشت، تجارت اور صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے پر عزم ہیں۔
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )معاون خصوصی برائے وزیراعظم پاکستان طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر قریبی مستحکم اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ وینڈی شرمین سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ملاقات کے دوران کیا۔خطے کی ترقی میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
امن، سلامتی اور خوشحالی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے سے پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک کیلئے سودمند ہے۔حکومت پاکستان امریکہ کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے۔پاکستانی معیشت کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے اور اسی تناظر میں تجارت میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کے شعبے میں مزید کام کیا جارہا ہے۔دفاع کے شعبے میں تعاون دو طرفہ تعلقات میں انتہائی اہم ہے جبکہ کہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں بھی جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔
امریکی نائب سکریٹری وینڈی شرمین نے طارق فاطمی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے وسیع البنیاد ایجنڈے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکہ کے ساتھ مزید دونوں میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان افغانستان میں اقتصادی تباہی اور انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری اور امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں گئے۔ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمین نے افغانستان میں انخلا کے عمل میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ سہولت پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔افغانستان میں امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
طارق فاطمی نے امریکی ڈپٹی سکریٹری وینڈی شرمین کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔طارق فاطمی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ وہ اپنی جابرانہ پالیسیاں اور ظلم و ستم بند کرے اور خطے میں سازگار حالات پیدا ہوں جو کہ تمام تصفیہ طلب مسائل بشمول مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ناگزیر ہیں۔طارق فاطمی اور وینڈی شرمین نے کہا کے پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کیلئے ایک سنگ میل ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت سے پاکستان میں غذائی تحفظ پر تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









